تمام اثاثے ڈکلیئرکر دئیے ہیں، اگر جرم ثابت ہو تو ہرسزا بھگتنے کو تیار ہوں،علیم خان

 
0
316

لاہور ،جنوری29(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلیم خان نے کہا کہ تمام اثاثے ڈکلیئرکر دئیے ہیں، اگر جرم ثابت ہو تو ہرسزا بھگتنے کو تیار ہوں مگر آشیانہ،ایل ڈی اے سٹی میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ٹھیکے دینے والوں سے بھی حساب لیا جائے۔علیم خان آف شورکمپیوں کے معاملے پرنیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے، نیب لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کمپنی پاناما لسٹ میں شامل نہیں اس کمپنی کے بارے میں کئی بار میڈیا اور عوام کو تمام تفصیلات سے آگاہ کرچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی 2006 میں بنی تھی ہرٹیکس ریٹرن موجود ہے اور آج بھی اس کمپنی کی ایک، ایک دستاویز نیب کو جمع کرادیے ہیں۔علیم خان نے کہا کہ اگرمیں غلط ہوتا توکیا حکومت چھوڑتی، وزیراعلیٰ پنجاب اورنج لائن ٹرین میٹروبس کے منصوبوں کی بڈنگ کے بارے میں بتائیں اور ایل ڈی اے سٹی کی زمین خریدنے والی 5کمپنیاں کس کی ہیں یہ بھی منظر عام پر آنا چاہیے۔