الزام تراشی ،گالم گلوچ اورکھوکھلے نعروں سے ، تبدیلی،نہیں آتی،پرویزملک

 
0
408

لاہور،اکتوبر18(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تبدیلی انتشار،الزام تراشی ،گالم گلوچ اورصرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اور پاکستان کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیا جا سکتا۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا گیا، جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔اگردھرنا گروپ ملکی ترقی میں رکاٹیں کھڑی نہ کرتا تو بجلی کے متعدد منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر غزالی سلیم بٹ،میاں مرغوب، سید توصیف شاہ ،ڈپٹی میئرز نذیر خان سواتی،میاں طارق،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،رانا احسن شرافت اور چوہدری عبدالمجید نمبردار سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیگی حکومت نے عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برداشت، تحمل اور بردباری کے جذبات کو فروغ دیکر ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکیاجاسکتا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی اورمحروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔