اے ٹی ایم فراڈ کیس ، سٹی کورٹ نے دو چینی باشندوں کو سزا سنا دی

 
0
315

کراچی ،جنوری29(ٹی این ایس): کراچی سے اے ٹی ایم اسکمنگ کیس میں گرفتار 2 چینی باشندو ں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے دونوں چینی باشندوں کو آج کراچی سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پرانہیں ایک ،ایک سال قید اور 50،50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔کمرہ عدالت میں ایف آئی اے حکام نے کہا کہ مجرمان اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے، دونوں چینی باشندوں کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ کراچی میں چند ماہ قبل اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاﺅنٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا اور کراچی کے نجی بینک میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا۔