16سال میں اسحاق ڈار کے اثاثوں میں9ہزار100فیصد اضافہ ہوا-کمشنرلینڈریونیو

 
0
338

اسلام آباد ،جنوری29(ٹی این ایس):سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دولت میں16سال کے عرصے میں 91 گنا (9 ہزار 100) فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کا انکشاف لینڈ ریونیو کمشنر اشتیاق احمد نے احتساب عدالت کے روبرو اسحاق ڈار کے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کیا کہ جون 1993 میں اسحاق ڈار کی کل دولت 91 لاکھ 12 ہزار سے زائد تھی- جون 2009 میں سابق وزیرِخزانہ نے اپنی دولت 83 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار سے زائد ظاہر کی جس کا مطلب ہے کہ صرف 16 سال میں اسحاق ڈار کی دولت میں 91 گنا (9100 فیصد) اضافہ ہوا۔

اشتیاق احمد کی رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن کے ریکارڈ کے تحت جون 1993 میں اسحاق ڈار کی آمدن 7 لاکھ 29 ہزار سے زائد تھی جب کہ 2009 میں یہی آمدن بڑھ کر 4 کروڑ 62 ہزار سے زائد تک جاپہنچی۔ اشتیاق احمد نے 1979 سے 1993 تک اور 2009 سے 2016 کا ٹیکس ریکارڈ پیش کیا۔