لاہور،دسمبر19(ٹی این ایس):ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے پاس 31دسمبر تک کا ٹائم ہے وہ استعفی دے دیں ،خود کو قانون کے حوالے کر دیں تو اچھا ہو گا ۔انہوں نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے اچھا ہے کیونکہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو سرعام قتل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ڈاکٹرطاہر القادری نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نواز شریف عدلیہ کی حرمت کا خون کرنے پر اتر آئے ہیں انہوں نے عدلیہ پر الزام تراشی کی اور یہ بغاوت کا ماحول پیدا کر رہے ہیں شریف خاندان اب آئینی بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔
سابق وزیراعظم اس لئے پریشان ہیں کیونکہ ان کی خوائش کے مطابق فیصلے نہیں ہو رہے ۔نواز شریف نے عدلیہ کو دوہرہ معیار قرار دے کر عدلیہ کو گالیاں دی ہیں۔انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں سے سانحہ ماڈل کو غیر سنجیدہ لے رکھا ہے ۔ساڑھے تین سال سے انصاف کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تاخیر کسی صورت برداہشت نہیں کریں گے سانحہ ماڈل میں 14معصوم لوگوں کا خون بہایا گیا ہم ان سے انصاف لیں گے ۔