ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ناقص کارکردگی کے خلاف ملک بھر کے وکلا کا پنجاب بار کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا علان

 
0
269

لاہور 04 اکتوبر (ٹی این ایس) پاکستان بھر کے ینگ وکلا نے ایچ ای سی کی طرف سے 13 ستمبر 2020 کو ہونے والے لاگیٹ ٹیسٹ میں بےشمار غلطیوں کے خلاف مورخہ 6 اکتوبر 2020 کو صبح 10 بجے پنجاب با کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی ہے۔ جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں ینگ وکلا اور پنجاب بار کے لیڈران کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔سٹوڈنٹڈس کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث ایچ ای سی لاگیٹ ٹیسٹ وقت پر کروانے میں ناکام رہی اور جس کا خمیازہ سٹوڈنٹس کو بھگتنا پڑہا۔ چھ دن کے مختصر نوٹس پر ایچ ای سی نے تین سال کے طویل نصاب پر مشتمل لاکیٹ کے ٹیسٹ کا علان کر دیا تھا۔ 13 ستمبر 2020 کو منعقد ہونے والے اس ٹیسٹ میں ایچ ای سی کی نااہلی اور جلدبازی کھل کر سب کے سامنے آ گئی ہے۔ 100 سوالات پر مشتمل کوسچن بک اور آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے والی آنسرز بک کے مطابق ایچ ای سی نے کل 28 غلطیوں کے ساتھ پورے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جوابی کاربن کاپی پر موجود ایمیل ایڈریسز پر بھی کسی سٹوڈنٹ کی دادرسی نہیں کی گئی ہے۔ سٹوڈنٹس نے اپنی اپنی مطلقہ بار کونسلز کے سامنے بھی اپنا موقف رکھا اور ایچ ای سی کی مبینہ غلطیوں کو ثابت کیا جس پر اکشن لیتے ہوے بارکونسلز نے بھی ایچ ای سی کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں مگر ایچ ای سی نے سب کچھ نظر انداز کرتے ہوئے ہزاروں سٹوڈنٹس کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے اور بغیر کسی کمپنسیٹری مارکس کے رزلٹ اناؤنس کر کے اپنی تھانےداری جمانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حق کے حصول تک چپ نہیں بیٹھیں گے۔