نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی نیول ہیڈ کورٹر اسلام آباد میں آمد پر چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان کو نیوی کی یاد گار شیلڈ پیش کر رہے ہیں

 
0
226

اسلام آباد 03 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان نے نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی اور بطور نیول چیف مدت ملازمت احسن طریقے پر پوری کرنے پر مبارک باد دی اوراس موقع پر کہا کہ اپ نے پاکستان نیوی کی شاندار روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے پاک نیوی کو جدید خطوط پر جسطرح استوار کیا ہے اپکی خدمات پاک نیوی اور قوم ہمیشہ یار رکھے گی ۔اپ نے اپنے سے دس گنا بڑے اور ایٹمی آبدوزیں رکھنے والے دشمن ملک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کیلئے جس اپنی عسکری قوت میں اضافہ ، تربیت و تنظیم سازی کرنے کے علاوہ محدود وسائل سے اسے جدید میزائلوں اور نگرانی کے طیاروں سے مسلح کیا عسکری تاریخ کا ایک کارنامہ ہے قدیم سلک روٹ کی سمندروں میں حفاظت کا تصور ؤقت کی اہم ضرورت اور دشمن کے لئے ایک نشتر تھا ، ایڈمرل ظفر عباسی نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے اقتدامات کو سراہا اور کہا کہ دشمن ملک پاکستان کو تنہا کرنے ،اور سلک روٹ کو بلاک کرنے کی بہت بڑی تیاری کر چکا تھا جسے سمندروں میں پاک نیوی نے اللہ کے فضل سے ناکام بنایا ۔انہوں نے کہا پنجاب میں اپ نے روز گار کے مواقع پیدا اور ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے جو اقدام کئے ہے وہ وقت کی اہم ضرورت ہیں جسکی دیگر علاقوں میں بھی تقلید کی جانی چاہئے جس طرح سے اپکی قیادت میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت بخوبی نبرد آزما ھو رھا ہے قابل تعریف ہے جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ھو رھا ہے ، سرمایہ کاری یہ ایک طویل مدتی منصوبہ بندی ھوتی ہے جس میں گو تاخیر ھوئی مگر اپ نے اس کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے جو خوش آئند ہے نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی نے چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان کی سرمایہ کاری کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ھوئے انہیں پاکستان نیوی کی یاد گاری شیڈ پیش کی ۔ی