الیکشن 2018: کراچی میں عمران خان کا مقابلہ شہلا رضا کریں گی

 
0
266

کراچی 11جون (ٹی این ایس)عام انتخابات 2018 کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا، سندھ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 160 ٹکٹ جاری کردیے گئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این اے196 جیکب آباد سے اعجاز جاکھرانی اور پی ایس 01 جیکب آباد سے میر اورنگزیب پہنور امیدوار ہوں گے۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے، پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور امیدوار ہوں گی۔سابق صدر آصف علی زرداری این اے 213 شہید بے نظیرآباد سے میدان میں اتریں گے۔ پی ایس 11 لاڑکانہ دو سے نثار کھوڑو، پی ایس02 جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، پی ایس03 جیکب آباد سے میر ممتاز جاکھرانی ، این اے197 کشمور سے احسن مزاری امیدوار ہوں گے۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق پی ایس 04 کشمور سے حاجی عبدالرؤف، خورشید شاہ این اے 206 سکھر ون سے الیکشن لڑیں گے۔این اے 236 ملیر ون سے جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 237 ملیر ٹو سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 238 ملیر 3 سے آغا رفیع اللہ ، عذرا پیچوہو پی ایس37 شہید بے نظیر آباد، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 80 جام شورو 1 اور پی ایس34 نوشہروفیروز دو سے میدان میں اتریں گے۔پیپلز پارٹی این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلےمیں شہلا رضا کو ٹکٹ دے دیا ہے جبکہ این اے202 اور این اے203 سے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ این اے247 کراچی ساؤتھ سے عبدالعزیز میمن، این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل اور این اے 250 ویسٹ سے علی احمد امیدوارہوں گے۔پی ایس 63 سے شرجیل میمن جبکہ آصف زرداری کے بہنوئی منورتالپور این اے 219 میرپورخاص سے امیدوار ہوں گے۔ترجمان کے مطابق مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس78 ٹھٹھہ سے حاجی علی حسن زرداری، پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ، پی ایس 62 حیدرآباد سے جام خان شورو اور پی ایس 09 شکار پور سے آغا سراج درانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔