وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن تیزکردیا گیا

 
0
1661

اسلام آباد مئی 04 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے زون فائیو کی سوسائٹی سی بی آر ٹاون میں اربوں روپے کے پبلک پارک ،رہائشی پلاٹوں، کمیونٹی سینٹراور سوسائٹی آفس کا قبضہ لینڈ مافیا سے چھڑانے کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پولیس کی بھاری نفری کیساتھ پہنچ گئی ،یہ ایکشن اسلام آباد انتظامیہ نے سی بی آر ٹاون کے رہائشیوں کی طرف سے وزیرداخلہ کو درخواست کے بعد کیا ،پہلے مرحلے میں بی بلاک کے ایک پبلک پارک اور رہائشی پلاٹوں کو مقامی قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک اشتیاق آف جاوا سے چھڑایا گیا ہے ،یہ آپریشن دو دن جاری رہیگا جس میں ملک محمود حسین ،اور ملک عدنان ظہور آف ڈھوک کالا خان کے ناجائز قبضہ سے سی بی آر سوسائٹی کے کمیونٹی سنٹر کے پلاٹ اور آفس کے پلاٹ کو بھی واگزار کرایا جارہا ہے ،مذکورہ پلاٹوں کا قبضہ آج ڈپٹی کمشنر اور وزیر داخلہ کے حکم پر سوسائٹی کے حوالے کیا جائیگا،یاد رہے کہ زون فائیو کی اکثر سوسائیٹز ناجائز قابضین کی وجہ سے اربوں روپے کے خسارے کا شکار ہیں، اور مذکورہ قبضہ مافیا کا سرغنہ ملک اشتیاق حسین سول کورٹ ایف ایٹ سے جعلی حکم امتناعی کے زریعے سوسائٹیوں اور پلاٹ مالکان کو بلیک میل کرتاہے ،گز شتہ روز بھی اس نے ایک عدالتی بیلف عبدالقدیر کو ساتھ لا کر آپریشن رکوانے کی کوشش کی،سول ججز کا یہ ماتحت عملہ اکثر قبضہ مافیا کیساتھ ملکر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے،سول ججوں کا مذکورہ ماتحت عملہ ملک اشتیاق لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر ممبران کو بلیک میل کرتے ہیں ،آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد کررہے ہیں جبکہ زون فائیو میں آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ چیف کمشنر عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات خود کررہے ہیں ،اے سی سعد بن اسد نے بتایا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خاتمہ اور قبضہ مافیا سے اراضی کی واگزاری کی رپورٹ کل سوموار کو وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کریگا،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اس حوالے سے بتایا کہ جو بھی غیرقانونی قبضہ مافیا ہو گا یا سرکاری اراضی پہ تجاوزات بنائے گا اس کیخلاف بے رحم اور سخت آپریشن کیا جائیگا،ہم اور ہماری ٹیم فجر کے وقت متاثرہ جگہ ہوتی ہے ،اس موقع پہ سی بی آر ٹاون کے صدر الطاف بٹ، سیکرٹری سلیم خان ، سید شکیل ، زاکر نقوی چوھدری خلیل ، بلال خان اور غلام شبیر اور رہائشیوں میں پروفیسر ظہیر، رفتاج حسین، عبدالراشد ، رشید خان ، اخلاق سندھو ، کے علاوہ بڑی تعداد بھی موجود تھی۔