پی پی پی سینیر رہنماء سینیٹر رحمان ملک کا ٹیپو سلطان کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

 
0
738

حسن ابدال مئی 04 (ٹی این ایس): پی پی پی کے سینیر رہنماء سینیٹر رحمان ملک کا ٹیپو سلطان کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہر سال حسن ابدال میں 4 مئی کو ٹیپو سلطان شہید کی یاد میں منائی جاتی ہے۔
زندہ و غیور قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کو اسی طرح یاد کرکے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ٹیپو سلطان بیک وقت حکمران، عالم، مفکر، مدبر، جرنیل، انجینئر اور پرہیز گار انسان تھا۔ ٹیپو سلطان شہید بیرونی تسلط اور برطانوی سامراج کے خلاف مزاحمت کرنے والے پہلے حکمران تھے۔ ٹیپو سلطان نے برصغیر کے لوگوں کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرنے کے لئے سنجیدہ و عملی اقدامات کئے۔ ٹیپو سلطان شہید نے ہمیں غیرت و بہادری کا سبق دیتا ہے۔ آپ نے اور آپ کے والد سلطان حیدر علی نے جنوبی ہند میں 50 سال تک انگریزوں کو روکے رکھا۔ ٹیپو نے کئی بار انگریز افواج روکے رکھا اور کئی بار ان کو شکست سے دو چار کیا۔ میسور کی آخری جنگ کے دوران ٹیپو نے محاصرہ کرنے والے انگریزوں کے خلاف آخری دم تک مزاحمت کی۔ محاصرہ کے دوران ٹیپو کو اپنی جان بچانے کا مشورہ دیا گیا مگر انھوں رد کرکے شہادت قبول کی۔ اپنے قول شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے کا عملی طور پر ثابت کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیپو کے شہادت کے کچھ سالوں بعد ہندوستان انگریزوں کے سامنے سرنگوں کھڑا ہوا۔ آج کا دن جہاں ہمیں ٹیپو سلطان کی یاد دلاتی ہے وہاں ہمیں کچھ غداروں کی بھی یاد دلاتی ہے۔ آج ہم ڈاکٹر سکندر حیات جیسے جیالے کے گھر ٹیپو سلطان کی یاد منا رہے ہیں۔ ڈاکٹر سکندر حیات ہمیشہ پیپلز پارٹی اور ہر بھٹو کے وفادار سپاہی رہے۔ اللہ کرے کہ پاکستان میں کبھی کوئی میر صادق و میر جعفر پیدا نہ ہو۔ آج ملک خداداد میں امن و امان کیساتھ ساتھ اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔
https://www.facebook.com/tnsworldofficial3/videos/2783796398314382/