اسلام آباد(ٹی این ایس) شہبازشریف بڑے بھائی کی تصویر والی شرٹ پہنے استقبال کے لئے روانہ

 
0
39

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا جس کے بعد وہ طیارے سے باہر آگئے۔
اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ پارٹی قائد کا استقبال کرنے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جب کہ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جہاں ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگائی گئی۔
ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔نواز شریف کچھ دیر بعد واپس طیارے میں بیٹھ کر لاہور روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو بڑے بھائی کا بے صبری سے انتظار ہے۔
نواز شریف کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں شہباز شریف نے اپنے قائد کو پنجابی میں خوش آمدید کہا۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں ’نواز شریف، جی آیاں نوں‘ لکھا۔
شہبازشریف بڑے بھائی کی تصویر والی شرٹ پہنے لاہور ایئرپورٹ پر نوازشریف کے استقبال کےلئے روانہ ہوگئے ۔