کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

 
0
170

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی والوں کے لیےپاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کیاجارہا ہے، جس کا کرایہ 50 روپے تک ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بس جناح ایونیو ملیر سے کلاک ٹاور تک سروس فراہم کرے گی، جبکہ ايئرپورٹ جانے والے مسافر بھی الیکٹرک بس سروس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی توجہ ہمیشہ ترقی اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہے۔