الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں کی16 نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کر دیا، کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے

 
0
1070

اسلام آباد مئی 06 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے. الیکشن کمیشن کے مطابق سابقہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو ہو گا، سابقہ فاٹا کی 16 نشستوں پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے. کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی.
کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی تک کی جاسکے گی، اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا. الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی، کاغذات ِنامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہو گی، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے.
الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا میں سرکاری محکموں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی لگا دی ہے‘خیبر پختون خوا میں ضم ہونے کے بعد یہ سابقہ فاٹا میں پہلا صوبائی انتخاب ہو گا. نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی. کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی تک کی جاسکے گی، اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا.
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی، کاغذات ِنامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہو گی، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے. الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا میں سرکاری محکموں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی لگا دی ہے‘خیبر پختون خوا میں ضم ہونے کے بعد یہ سابقہ فاٹا میں پہلا صوبائی انتخاب ہو گا.