وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ

 
0
371

لاہور، مئی 15 (ٹی این ایس): محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ۔ پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔ ہائیر سیکنڈری سکول طلبا کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔ سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ۔ صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی۔ وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی۔
سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔ سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ۔ بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 5، 9 اور 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 10، 15 اور 20 ہزار روپے کردی گئی۔
سرکاری ملازم کی بیوہ کو تاحیات ماہانہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔ گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق10 مئی سے ہوگا۔
میرج اور جنازہ گرانٹ میں اضافے کا اطلاق 10 مئی کے بعد ہوگا۔