وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر ہاؤس میں چین کے نائب صدر وانگ چی شن کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت

 
0
524

لاہور مئی 27 (ٹی این ایس): گورنر ہاؤس میں چینی نائب صدر کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر بھی موجود۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کیلئے ای ویزہ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔
چین کے تعاون سے پنجاب میں معاشی ترقی کے نئے امکانات تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ تعلیم، صحت اور صنعت کے شعبو ں میں چین کا تعاون قابل قدر ہے۔ ثقافتی تعاون دونوں ممالک کے شہریوں کو مزید قریب لائے گا۔ پاکستان اور چین ہر موسم کے ساتھی ہیں۔ پاک چین دوستی پر زمانے کے سرد و گرم اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ چینے نائب صدر کا کہنا تھا کہ خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔ سی پیک سمیت ترقی کے دیگر منصوبے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہیں۔