نواز شریف سے بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر تفتیش ہوچکی اب کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی ہے،مریم نواز

 
0
456

, بغیر کسی عہدے کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی اعظم قانون سے بالاتر ہے،ٹوئٹ
اسلام آباد مئی 27 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر تفتیش ہوچکی اب کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی ہے مگر بغیر کسی عہدے کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی اعظم قانون سے بالاتر ہے۔ پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر اڑھائی گھنٹے تفتیش کی گئی ہے اب نواز شریف پر صرف کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ ہونے پر پہلی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی اعظم قانون سے بالاتر ہے۔