ترامڑی چوک میں گزرنے والی ہائی ٹرانسمشن لائن ایک معصوم کی جان لے گئی، اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ،  صبح (جمعرات) جنازہ سمیت احتجاج کرتے ہوئے  ترامڑی چوک سے اسلام آباد جانے والی شاہراہ پر واپڈا کے خلاف دھرنا دیں گے

 
0
432

اسلام آباد، اپریل  18 (ٹی این ایس):  اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترامڑی چوک میں گزرنے والی ہائی ٹرانسمشن لائن ایک معصوم کی جان لے گئی۔جس کے خلاف بچے کے ورثاء  سمیت اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا کے کلاف نعرہ بازی کی۔

اہل علاقہ نے اس موقع پر  ٹی این ایس کو بتایا کہ   ہائی وولٹیج والی یہ بے ترتیب  ،نیچی اور الجھی ہوئی ننگی تاریں ان کے لئے وبال جان بن گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ وہ ایک عرصہ سے ہائی ٹرانسمشن لائن کی تبدیلی یا اسے گھروں سے اونچا کرنے کا مطالبہ کررہے تھے تاہم متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں بھی رینگی یہاں تک کہ ایک بچے کی جاں چلی گئی ۔

جاں بحق بچے کے لواحقین نے صبح جنازہ سمیت احتجاج کا اعلان کردیا۔ اس دوران وہ ترامڑی چوک سے اسلام آباد جانے والی شاہراہ پر واپڈا کے خلاف دھرنا دیں گے۔