بھارتی فورسز نے اس ہفتے کے دوراں دوسری بار کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی حدود سیر کریک میں مچھلی کے شکار کرتے ہوئے مچھیروں کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے

 
0
273

سجاول مئی 31 (ٹی این ایس): بھارتی فورسز نے اس ہفتے کے دوراں دوسری بار کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی حدود سیر کریک میں مچھلی کے شکار کرتے ہوئے جاتی کے علاقہ زیرو پوائنٹ کے گاوں غلام صطفی’ چنڈانی رہائشی 2 ماہی گیر راحب ملاح اور ناتھو ملاح کو گرفتار کرکے چھوٹی کشتی سمیت اپنے ساتھ انڈیا لے گئے جبکہ ماہی گیروں کی کشتی سمیت گرفتاری و روزگار کا ذریعہ ضبط ہونے کی خبر علاقہ میں پھیلتے ہی ماہی گیروں کے گھروں میں کھرام مچ گیا ورثہ کی اپنی پیاروں کی رہائی کیلئے حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ یاد رہے یہ اس ہفتے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں دوسری کاروائی ہے دوسری جانب انصار برنی انٹرنیشنل ٹرسٹ سربراہ و سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی نے پاکستانی پانیوں سے غریب ماہی گیروں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی اہکاروں کی جانب سے پاک سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے غریب ماہی گیروں کیخلاف دہرتی تنگ کرکے بے گناہ ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکو سالوں تک قید کرنا ظلم زیادتی و انسانی حقوق کی پائیمالی ہے انھوں نے کہاکہ پیٹ گذر کی خاطر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانیوالے غریب ماہی گیروں کو چن چن کر گرفتار کرنا اور ان سے روزگار کا ذریعہ چھیننا بیحد ظلم ہے ماہی گیروں کی گرفتاری اور قابض بہارتی اہلکاروں کی ظالمانہ کاروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے حکومت وقت سمیت عالم امن سے اپیل کی کہ بھارتی اہلکاروں کی کھلی دہشتگردی کا نوٹس لیکر گرفتار بے گناہ پاکستانی ماہی گیروں کو بازیاب کرواکے انکے ورثہ میں چھائی بے چینی ختم کی جائے-