حکومت گرانا نہیں انکی سمت درست کرنا چاہتے ہیں، بجٹ عوام دشمن ہے،قمر زمان کائرہ

 
0
471

اسلام آباد جون 14 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے حکومت کی سمت درست کرنا چاہتے ہیں بجٹ عوام دشمن ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو نیب نے جب بھی بلایا وہ پیش ہوئے۔ نیب کے سوالات کے جواب دیے‘ اگر نیب کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہیں تو پھر وہ عدالت میں چالان پیش کرے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار اور ملازم آدمی کی آمدن کم ہوگئی ہے ہم حکومت گرائیں گے نہیں بلکہ اس کی سمت درست کرنے کی کوشش کریں گے ہم کوشش کریں گے کہ بجٹ منظور نہ ہو اور پھر حکومت سمت درست کرلے حکومت کے اپنے اتحادی بھی تنگ ہیں۔