وزیراعظم عمران خا ن کا سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

 
0
379

گھوٹکی جون 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خا ن نے بدھ کو گھوٹکی میں سابق وفاقی وزیر مرحوم علی محمد خان مہرکی رہائش گاہ پر جا کر سوگوار خاندان سے ان کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو اور رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے مرحوم علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی سردارعلی گوہر خان مہر، سردار علی نواز خان مہر اور مرحوم کے صاحبزادے سرداراحمد علی خان مہرسے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔