اپوزیشن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ مسترد کر دیا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا

 
0
293

اسلام آباد جون 19 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں ہنگامہ ، شورشرابہ اور نعرے بازی ختم ہوگئی ہے اور بجٹ پربحث کا آغازہوگیا ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے بحث کا آغازکیا. اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر سے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اجلاس ایک ہفتے سے زائد روز سے جاری ہے تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہے اسپیکراس معاملے میں کردارادا نہیں کررہے. قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجٹ پربحث کرتے ہوئے ن لیگ دورحکومت کے چیلنجز،اقدمات ، سیکورٹی صورتحال اور تحریک انصاف کے دھرنے کا ذکرکیا‘شہبازشریف نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 2014 میں کنٹینرپرچڑھ کرترقی کا راستہ روکا ،چینی صدر کے دورہ پاکستان پر3روزڈی چوک خالی کرنے کی درخواست بھی رد کردی جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ،سب کچھ دوبارہ حاصل ہوسکتاہے اعتماد بحال نہیں ہوسکتا.شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گریڈ 1 سے گریڈ 16 تکت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرے۔مزدور کی اجرت کم از کم 20 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ایک لاکھ آمدنی والے کو ٹیکس استشنیٰ دیا جائے۔ہم نے ایک لاکھ تنخواہ لینے والوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی تھی۔مسلم لیگ( ن) کے صدر نے مزید کہا کہ 11ہزارمیگا واٹ بجلی کے مںصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی ، مہنگائی 12فیصد سے تین فیصد تک لائے ،40 یونیورسٹیوں کا سنگ بنیاد سمیت تعیلم اورصحت میں انقلابی اقدامات کئے. شہبازشریف نے پرویزمشرف دورحکومت سے تحقیقات کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم تحقیقات کمیشن کو پرویزمشرف دورکا ٹاسک بھی دئیں کیسے ایک ارب ڈالرلاگت والا نیلم جہلم ہائیڈرل منصبوبہ پانچ ارب ڈالرسے زائد میں مکمل ہوا. انہوں نے ایک بارپھرچارٹرڈ آف اکانومی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا قوم کیلئے ملکر سوچیں ، منصوبہ سازی کریں ملکی مفاد میں پہلے بھی چارڈ آف اکانومی کی پیشکش کی ،جسے حکومت نے دھتکار دیا اب بھی دیرنہیں ہوئی.