تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کا رروائی ، سرگرم ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار،

 
0
295

اسلام آ باد جون 20 (ٹی این ایس): تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کا رروائی ، سرگرم ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار، ملزمان عباس علی ولد محمد رفیق سکنہ تحصیل کا مونکی ضلع گوجر انوالہ اور ملزم عمران عرف مانی ولد سجاول گا ﺅں لو یرے تحصیل و ضلع حافظ آباد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ روپے، طلائی زیورات ایک عدد ہار، چھ عدد انگوٹھیاں ، ایک عدد لاکٹ چین ، دو عدد موبائل فون، دو عدد ایل ای ڈیز، ایک عدد استری، ایک عدد گھڑی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عدد پسٹل 30بور اور ایک عددریوالور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کمپنی کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ کا رروائی ایس پی صدر ملک نعیم اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی سب انسپکٹر حبیب الرحمان ، اے ایس آئی حیدر علی شاہ ، معہ دیگر ملازمین نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔