گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
295

لاہور جولائی 01 (ٹی این ایس): گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تمور کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ گیس کی قیمتوں میں146فیصد اضافے کے بعد مزید 200فیصد اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئیگا،پہلے ہی عوام مہنگائی کے سونامی میں پس رہے ہیں۔عوام اشیا خوردو نوش کی قیمتوں اضافے سے پہلے ہی عوام اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہیں ۔ اس مہنگایی کے طوفان کی وجہ سے خودکشیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نہ صرف گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے بلکہ عوام کو روز مرہ کی اشیا خوردونوش میں سبسڈی دیکر عوام کو ریلیف دیا جائے ۔