پولیس اسٹیشن کوہسار کے علاقے سکول روڈ پر راہگیروں نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی ملزمان مقامی تاجر پر تشدد کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

 
0
489

اسلام آباد جولائی 01 (ٹی این ایس): پولیس اسٹیشن کوہسار کے علاقے سکول روڈ پر 7 افراد کا مقامی تاجر پر تشدد، مقامی افراد نے اغواء برائے تاوان کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ارشد عباسی نامی شہری نے پولیس اسٹیشن کوہسار میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ رات کام سے واپسی پر قریبا 2 بجے شاہد عزیر، احمد طاہر اور انکے ایک ملازم نے سکول روڈ پر راستہ روکا اور 4 نامعلوم افراد کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کرکے علاقہ غیر لیجانے اور تاوان وصول کرنے کی غرض سے گاڑی میں ڈالا تاہم شور شرابا اور مارپیٹ کے دوران راہگیروں کی مداخلت پر ملزمان بمعہ آتشیں اسلحہ اور دو گاڑیوں پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اسٹیشن کوہسار نے وقوعہ کی درخواست وصول کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔