وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ماہر شماریات پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

 
0
350

لاہور جولائی 01 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماہر شماریات پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی شماریات کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر منیر احمد کی شعبہ شماریات کیلئے گراں قدر خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔