وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 
0
279

لاہور جولائی 02 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔