اسلام آبادجولائی20(ٹی این ایس) : الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مستردکردی۔ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کیامیدوار سعید غنی کامیاب ہوئے تھے۔ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھیج دیا۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حلقے کے 21 پولنگ اسٹیشنوں میں نتائج مرتب کرتے وقت قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔بیرسٹر فروغ نسیم نے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرواکر ان پولنگ اسٹیشنوں پرانتخاب کالعدم قراردینے کی درخواست کی تھی