قومی احتساب بیورو بلوچستان نے چیرمین نیب کی ہدایات پر جعلی نیب افسر کو گرفتار کر لیا

 
0
507

کوئٹہ جولائی 11 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو بلوچستان نے چیرمین نیب کی ہدایات پر جعلی نیب افسر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے لوگوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے وصول کرنے کا اعتراف کر لیا، عوام کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں،

قومی احتساب بیورو بلوچستان چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر خود کو نیب افسر ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے جعلساز کو گرفتار کر لیا، فائر بریگیڈ آفس کوئٹہ کے چھوٹے درجے کے ملازم عدیل شہزاد نے نیب کا نام استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کئے، ملزم کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جائے گا

ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ نے واضح کیا ہے کہ نیب کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرتا ہے، جعلساز عناصر کی جانب سے نیب کی آڑ میں اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے لوگوں سے پیسے اینٹھنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کاروائی کا حکم دیا، مختلف محکموں میں اسی نوع کے کیسز کی اطلاعات ہیں جس کی چھان بین کی جارہی ہے۔
نیب کے نام پر دھمکانے اور بلیک میل کرنے والے افراد احتساب کے قومی ادارے کی ساکھ کے کو داو پر لگانے کے در پر ہیں، ایسے عناصر کی عوام نشاندہی کرے تاکہ انک خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔