آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری

 
0
432

راولپنڈی جولائی20(ٹی این ایس):خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں پاک  فوج نے90مربع کلومیٹرکاعلاقہ کلیئرکرالیا ہے ۔ آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں  13دہشتگرد ہلاک اور  6زخمی ہوئے۔ جبکہ پاک فوج کا ایک جوان سپاہی عبد الجبار شہید ہوا۔

پاک فوج کے دستوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ سپیشل سروسز گروپ نے 90 مربع کلو میٹر کا علاقہ بھی دہشتگردوں سے خالی کروا لیا ۔ جبکہ پاک فوج نے متعدد بارودی سرنگیں ناکام بنا دیں۔ آپریشن میں پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن کی بمباری سے دشمن کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے