دس سالہ پاکستانی بچی نے کم سن کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا سلینہ خواجہ نے مشکل ترین 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ”اسپنٹک” سر کر لی

 
0
339

اسلام آباد جولائی 19 (ٹی این ایس): پاکستان کی دس سالہ کوہ پیما نے مشکل ترین چوٹی سر کر کے کم سن کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دس سالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما سلینہ خواجہ نے مشکل ترین 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ”اسپنٹک ” سر کرکے نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ قراقرم کلب نامی ٹویٹر ہینڈل نے ننھی کوہ پیما سلینہ کے عالمی ریکارڈ کی تعریف کر دی۔