نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، نوٹی فکیشن جاری

 
0
426

اسلام آباد ،جنوری31(ٹی این ایس):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ صارفین کو فروری کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اس کمی کا ریلیف دیا جائے۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔