سیالکوٹ میں موبائل پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔

 
0
950

سیالکوٹ جولائی 19 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ مستنصر فیروز اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کےعوامی خدمت کے ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں موبائل پولیس خدمت وین کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے بتایا کہ موبائل پولیس خدمت وین کا مقصد عوام الناس کو پولیس سے متعلقہ سروسز ان کی دہلیز پر باسہولت طریقے سے فراہم کرنا ہے ۔جس میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، اندراج ملازمان، اطلاع جرم سمیت پولیس سے متعلقہ چودہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پولیس خدمت وین نے آج جاری کردہ شیڈول کے مطابق انچارج نعمان فاروق کی زیر نگرانی تحصیل پسرور کے علاقے میں بیسیوں لوگوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کو بھر پور سراہا جارہا ہے ۔