پاکستان دیرپا امن کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے گا، آرمی چیف

 
0
380

راولپنڈی اگست 02 (ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیرپاامن کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے گا، پاکستان فروغ عمل کیلئے بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ مقاصد کے حصو کیلئے تعاون اور اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپاامن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ پاکستان فروغ عمل کیلئے بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کو سراہتے ہیں۔امید ہے دیگر فریقین بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون کریں گے۔