وزیراعلیٰ نے جھنگ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی،ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

 
0
481

لاہور اگست 08 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جھنگ کے علاقے جلال آباد میں 12 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے اور پولیس کی جانب سے متاثرہ خاندان پر صلح کیلئے دبائو ڈالنے کے الزام کی بھی انکوائری کی جائے اور ذمہ دارو ںکا تعین کیا جائے۔