احتساب عدالت نے 300 ارب کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی

 
0
329

لاہور اگست 17 (ٹی این ایس): لاہور کی احتساب عدالت نی300 ارب کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،ملزم کوسخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے،جس پر عدالت نے سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کودوبارہ31 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر سے کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،سابق ڈی جی کو نیب کی جانب سے 10 جون کو گرفتار کیا گیا تھا،ملزم پرنجی پاور ہائوس نشاط چونیاں سے بجلی نرخ انتہائی مہنگے داموں خریدنے کے الزامات ہیں۔