راولپنڈی پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا

 
0
295

راولپنڈی ستمبر 02 (ٹی این ایس):ترجمان پولیس کے مطابق کہوٹہ پولیس نے عورتوں سے نازیبا حرکات کر کے تشدد کرنے والا جعلی پیر گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر کے مطابق گرفتار ملزم یونس عرف ڈبہ پیردم کروانے آنے والی خواتین کو زدوکوب کرتا تھا، ملزم ڈبہ پیر خواتین کے ”جن“ نکالنے کے بہانے انہیں تشدد کا نشانہ بناتا۔
ڈبہ پیر کے سہولت کار اور ہمراہی اگلے24گھنٹوں میں گرفتار کر لئے جائیں گے۔ جعلی پیر کو گرفتار کرنے پر سی پی او کو حقوق نسواں کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کی شاباش۔