سینیٹر رحمان ملک کا سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کے حوالے سے سینیٹ سے خطاب

 
0
250

اسلام آباد ستمبر 02 : سینیٹر رحمان ملک کا سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کے حوالے سے سینیٹ سے خطاب۔ انھوں نے کہا کہ آخر آصف علی زرداری کو ہسپتال کیوں نہیں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری بیک وقت قلب، ہائی بلڈ پریشر و دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کی رپورٹ کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ جیل قوانین کے مطابق میڈیکل ٹیم کے تجویز پر عمل درآمد کرنا جیل حکام پر لازم ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت و میڈیکل رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور ہسپتال شفٹ کیا جائے۔ حکومت پیپلز پارٹی سے سیاسی انتقام لینابند کرے۔ آج اگر ہم جیلوں میں ہیں تو یقین مانو کل تمہاری باری ہوگی۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستانی حکومت نے اپوزیشن کیخلاف کرفیو لگائی ہے کس منہ سے بھارت سے ہٹانے کا کہہ رہی ہے۔ آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو اور وکلاء کیساتھ بدتمیزی کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، کسی بیٹی کو اپنے بیمار والد سے ہسپتال میں ملنے سے روکنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، عدالتی اجازت نامے کے باوجود آصفہ بھٹو کو والد سے ملنے سے روکنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ کیا ان لوگوں کو شرم نہیں آئی جنہوں آصفہ بھٹو کو ہسپتال سے نکلنے کا کہا؟ حکومت اتنا ظلم کرے کو کل برداشت کر سکے، وقت کا پہیہ چلتا رہیگا۔ آج میں پیشنگوئی دے رہا ہوں کہ بہت جلد حکومتی اراکین بھی عدالتوں میں کھڑے ہونگے۔ آج اگر آصف علی زرداری سے پنکھا و اے سی لی گئی ہے تو کیا تمہارے انا کو تسکین ملا۔