راولپنڈی/اسلام آباد ستمبر 02 (ٹی این ایس): تھانہ صدر واہ پولیس کی کارروائی۔ گھریلو ملازمہ کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی گرفتار، ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق ملزموں نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو شراب پلائی، پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر واہ میں مقدمہ درج۔ ملزم میاں بیوی نے خود بھی شراب پی رکھی تھی۔ متاثرہ بچی کے والدین پر ملزمان نے اسلحہ بھی تانا۔ سی پی او فیصل رانا کا بچی کوسفاکیت کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار کو شاباش۔ سی پی او نے ہدایت جاری کی کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کو چالان کیا جائے تاکہ معزز عدالت سے ملزمان کو عبرتناک سزا ملے۔













