وزیراعلیٰ پنجاب سے زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے کی ملاقات

 
0
644

لاہور۔2 ستمبر (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے نے ملاقات کی۔ شہزادرائے نے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ نصاب کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے۔