شوٹنگ کا کام بھی کر رہا ہوں لیکن چائے بنانا میری اوقات ہے جسے نہیں بھول سکتا،ارشد خان نے ،مستقبل کے حوالے سے بھی لمبی پلاننگ کر لی
اسلام آباد ستمبر 11 (ٹی این ایس): تین سال قبل سوشل میڈیا پر ایک چائے والے کی تصویر خاصی مقبول ہو گئی جس نے عوام کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ۔ نیلی آنکھوں اور گوری رنگت والے چائے والے ارشد خان نے پاکستان میں تو نام کمایا ہی لیکن دنیا کے دوسرے ممالک سےبھی خوب تعریفیں وصول کیں۔ارشد خان کی تصویر کو اس قدر شہرت ملی کہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں بطور چائے والا کام کرنے والے ارشد خان نے اپنی خوبصورتی اور سادگی کے سبب کچھ ہی روز میں پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے پر ایک ماڈلنگ کمپنی نے ارشد خان کو ماڈلنگ کے معاہدے کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی تھی۔تاہم اب ارشد خان نے ایک بار پھر چائے بیچنا شروع کر دی ہے،ارشد خان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ میں پہلے بھی کر رہقا تھا اور اب کر رہا ہوں لیکن میں چائے کا کام نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ وہ میری پہچان ہے۔ارشد خان کا کہنا ہے کہ اب میں اچھے لیول پر چائے کیفے بنانے جا رہا ہوں۔
ارشد خان نے کہا کہ میری مووی بھی آ رہی ہے جو دسمبر میں ریلیز ہو گی۔چائے کے نام سے ایک گانا بھی آ رہا ہے۔میں یہ سب کام کر رہا ہوں لیکن چائے بنانا میری اوقات ہے اس میں کیسے بھول سکتا ہوں۔ارشد خان کا کہنا ہے میں چاہتا ہوں کہ میں ہر شہر میں اچھے لیول پر کیفے کھولوں۔مجھے اس کے لیے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے جو میری مدد کرے۔ارشد خان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
ارشد نے ایک بار پھر چائے بیچنا شروع کردی @mshoaib336 @kiranaftabahmed pic.twitter.com/s2Cb4DavkA
— Naya Din (@Nayadinsamaa) September 11, 2019
خیال رہے فٹن ڈاٹ پی کے نامی کمپنی کے لیے ارشد خان کی جانب سے کیے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئیں تھیں جنہیں عوام کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور ارشد خان میں بدلاؤ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ارشد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے تھے۔ اس ماڈلنگ معاہدے کے بعد ارشد خان نے کئی جگہ ماڈلنگ کی ، ایک میوزیکل ویڈیو میں بھی کام کیا اور ساتھ ساتھ ریمپ پر ماڈلز کے ساتھ واک بھی کی تھی۔