الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 260کے ضمنی انتخاب میں جے یو آئی کے انجینئر عثمان بادینی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 
0
311

کوئٹہ جولائی20 (ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخاب میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار انجینئر عثمان بادینی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جمعرات کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کوئٹہ کم چاغی کم نوشکی کے ضمنی انتخاب میں انجینئر میرعثمان بادینی 44ہزار 898ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انجینئرعثمان بادینی 24جولائی کو قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف لیں گے