جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی حکمت عملی سے ہی تعلیمی اہداف کا حصول ممکن ہے ، وائس چانسلر احمد فاروق بازئی

 
0
259

کوئٹہ جولائی20(ٹی این ایس)جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی حکمت عملی سے ہی تعلیمی اہداف کا حصول ممکن ہے دور حاضر کے تقاضوں سے مزین تدریسی و تحقیقی پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ بیوٹمزکا روز اول سے ہی یہ نصب العین ہے کہ تحقیقی اورجدید تعلیمی سرگرمیوں کو طلباء کے تدریسی عمل کا بنیادی جز بنایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں ان خیالات کا اظہارر وائس چانسلر احمد فاروق بازئی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز سینڈیکیٹ کے 29ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔بیوٹمز سینڈیکیٹ کا 29واں اجلاس وائس چانسلر احمد فاروق بازئی کے زیر صدارت بیوٹمز میں ہوا جس میں بیوٹمز سینڈیکیٹ کے ممبران جمال مصطفیٰ رجسٹرار بیوٹمز ،حنا شیخ ،ناہید انجم،بیوٹمز کی تمام فیکلٹیز کے ڈینز سمیت انتظامیہ کے سینیئر عہدیداران و پروفیسرز نے شرکت کی ،اجلاس میں جامعہ کی تعلیمی صلاحیت میں اضافہ، تعلیمی ضروریات، جدید تعلیمی اصلاحات ،گزشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے اور گزارشات سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئے۔ وائس چانسلر احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز سینڈیکیٹ ممبران کی جانب سے پیش کی جانے والی گزارشات اورفیصلوں پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ۔ وائس چانسلر بیوٹمز نے سینیئر اساتذہ کوتلقین کی کہ اپنی توانائی دلجوئی سے تعلیم کی فراہمی ہر مرکوز رکھیں کیونکہ یہ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے بلکہ دینی اور معاشرتی فریضہ بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیمی منظر میں کم سے کم وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے