تھانہ بنی پولیس نے کرکٹ میچوں پر جواء کرانے والے مشہور بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا

 
0
322

راولپنڈی ستمبر 18 (ٹی این ایس): تھانہ بنی پولیس نے کرکٹ میچوں پر جواء کرانے والے مشہور بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اعجاز الیاس عرف عیدا انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر جواء کرواتا تھا، ملزم کو ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے گھر 7 جولائی کو ریڈ کیا گیا تھا جس پر ملزم پولیس سے شدید مزاہمت کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ملزم کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔