طلبا، اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

 
0
426

لاہور جولائی20(ٹی این ایس ) ڈیسنٹ ماڈل سکول اینڈ اکیڈمی‘ مغل پارک‘ شاہدرہ‘لاہور کے طلبااور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور اقراء مدرسہ مدینۃ الاطفال‘ نزد بدھ بازار شیراز کالونی‘ گرین ٹاؤن‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے نیو بحریہ سکول آف سائنس‘ عمر سٹریٹ گوہاوا‘دی فارما نائٹ اکیڈمی‘ ٹمبر مارکیٹ‘ راوی روڈ‘لاہور‘مدرسہ دارالفلاح ٹرسٹ‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 247تھی