کراچی میں امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ایڈیشنل آئی جی

 
0
366

کراچی جولائی20 (این این آئی) پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دے کر شہر میں امن کی فضا قائم کی ہے اور اس امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور اپنے شہیدوں کو یاد رکھا جائے گا۔ جرائم کا خاتمہ اور جرائم کو کنٹرول کرنے کی تدابیر، مجرموں کی کھوج اور ان کے متعلق مکمل آگاہی پولیس کی اولین ترجیح ہو گی۔ اسٹریٹ کرائم کی سرکوبی کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائیں جائیں۔ان خیالات اظہار انہوں نے جمعرات کو آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پولیس دربار میں اعلی افسران اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔غلام قادر تھیبو نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی سرکوبی کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائیں جائیں۔ مزاحمت کے دوران ہلاک یا زخمی نا قابل برداشت ہو گا ۔لیاری، ملیر اور ضلع غربی میں دھشت گردی کوکافی حد تک ختم کیا جا چکا ہے مگر ان علاقوں میں مزید توجہ کی ضرورت ہے تا کہ دہشتگرد دوبارہ فعال نا ہو سکیں۔ اغوا اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے لیکن مزید توجہ اور محنت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دے کر شہر میں امن کی فضا قائم کی ہے اور اس امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور اپنے شہیدوں کو یاد رکھا جائے گا ۔غلام قادر تھیبو نے کہا کہ پولیس میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کرپشن کرنے والے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کرائم میں ملوث پولیس افسران و ملازمان نا قابل برداشت ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ انویسٹیگیشن ایک نہایت اہم یونٹ ہے اس کو مزید فعال اور مضبوط کیا جائے گا تاکہ مضبوط تفتیش کی بنیاد پر مجرموں کو عدالتوں سے سزا دلوائی جا سکے۔غلام قادر تھیبو نے کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور محنت کی جا رہی ہے جبکہ PEBS اسپتال ناگن چورنگی میں پولیس اہلکاروں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی اور دوستانہ رویہ اختیار کریں اور عوام کو بروقت قانونی مدد فراہم کی جائے تا کہ پولیس اور عوام مل کر جرائم کا خاتمہ کر سکیں۔