آئی بی اے کراچی17ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش میں بطور نالج پارٹنر شرکت کرے گی

 
0
286

اسلام آبادجولائی20(ٹی این ایس)سال2001میں اپنے آغاز سے ہی آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی سب سے بڑی نمائش و کانفرنس کی حیثیت اختیار کرچکی ہے ۔گزشتہ سالہ برسوں سے جاری اس عالیشان نمائش و کانفرنس کا اگلا ایونٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں 19تا 21ستمبر تک جاری رہے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی( آئی بی اے ) نے باہمی مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت آئی بی اے کراچی 17ویں آئی ٹی سی این نمائش و کانفرنس میں بطور نالج پارٹنر شریک ہوگی،اس ایونٹ میں 300مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان اور 350کے قریب کمپنیاں 600سے زائد برانڈز کی نمائش کریں گی ۔اس تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستانی آئی سی ٹی سیکٹر کی سی پیک منصوبے میں اہمیت و افادیت سے متعلق خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کانفرنس میں میڈیا کیلئے ڈیجیٹل سیکورٹی سے متعلق چیلنجزپر بھی سیشن منعقد کیا جائیگا ،اس کے علاوہ ٹیلی کام سمٹ،سی ای او فورم اور اسٹارٹ اپ ایشیا سے متعلق بھی ایک سمٹ کا اہتمام کیا جائیگا۔اس کانفرنس میںآئی سی ٹی سیکٹر سے متعلق رکھنے والے 3000سے زائد سی ایکس او ز کی شرکت متوقع ہے ،ای کامرس گیٹ وے کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں مقامی و غیر ملکی آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیاں بڑی تعداد میں شریک ہونگی،اس کانفرنس میں کاروباری مواقعوں اور روابط پر زور دیا جائیگا اور دنیا کے آئی ٹی کے نقشے پر پاکستان کو اجاگر کرنے میں یہ ایونٹ اہم کردار ادا کریگا،اس وقت پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں100سے زائد آئی ایس او سرٹیفائیڈ کمپنیاں موجود ہیں،پاکستا ن میں آئی ٹی کی صنعت کو ترقی کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پراجیکٹس کے ذریعے آئی ٹی کی صنعت کیلئے افرادی قوت پیدا کی جاسکتی ہے اور اس ضمن میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔