پی آئی اے کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین دوماہ سے تنخواہوں سے محروم

 
0
414

لاہورجولائی20 ( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بروز( جمعہ) کو کام چھوڑ کر ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی۔ بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کے تقریباً پانچ سو ڈیلی ویجز ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آ ج جمعہ تک ادائیگی نہ کی گئی تو تمام شعبوں میں کام بند کر کے ہڑتال کر دی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام نے ملازمین سے مذاکرات کی کوشش بھی کی تاہم ملازمین نے اس سے انکار کرتے ہوئے واضح موقف اپنا یا ہے کہ انہیں صر ف تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔