لاہور جولائی20(ٹی این ایس) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرار الحق طور کو پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی(پنجاب چیپٹر)کاوائس پریزیڈنٹ منتخب کرلیاگیاہے۔یہ انتخاب 2017سے 2019تک دو سال کیلئے ہے۔ ڈاکٹر اسرار الحق طور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہیپاٹائٹس اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ایسوسی ایشن کو مزید متحرک بنائیں گے