لاہور ستمبر 30 (ٹی این ایس): لاہورہائیکورٹ نے حافظ سعید کاکیس گوجرنوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت سے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقلی کی درخواست منظور کر لی ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ ہر پیشی پر گوجرانوالہ لیجایا جاتا ہے۔گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی سکیورٹی حالات کے مطابق درست نہیں ۔
جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور منتقل کیا جائے۔استدعا ہے کہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔ جس پر عدالت نے حافظ سعید کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے نمٹا دیا۔