اسلام آباد پولیس میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر کی ایمانداری، 40 ہزار 600 روپے سے بھرا پرس مالک کو واپس لوٹا دیا

 
0
11053

اسلام آباد اکتوبر 02 (ٹی این ایس): ڈی ایس پی وویمن محمد حسین لاسی کے دفتر میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر کانسٹینل آصف نذیرکو نادرا چوک کے قریب گزشتہ روز ایک پرس ملا جس میں 40 ہزار 600 روپے، قومی شناختی کارڈ اور وزارت خارجہ کا سرکاری کارڈ موجود تھا۔ کمپیوٹر آپریٹر آصف نذیر نے انتہائی ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرس اور مذکورہ رقم ڈی ایس پی محمد حسین لاسی کے حوالے کی جنھوں نے پرس کے مالک صابر مسیح جو وزارت خارجہ کا سرکاری ملازم ہے کو تلاش کر کے آج بروز بدھ اسے اپنے دفتر میں بلا کررقم اور پرس اس کے حوالے کیا جس پر صابر مسیح نے ڈی ایس پی اور کمپیوٹر آپریٹر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حسین لاسی نے کہا کہ کانسٹیبل آصف نذیر اسلام آباد پولیس کا فخر ہے میں ذاتی طور پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کو کانسٹیبل کی ایمانداری پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کی سفارش کروں گا۔